3 جون، 2025، 12:30 PM

لبنان کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، عراقچی

لبنان کے ساتھ باہمی احترام پر مبنی تعلقات جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہیں، عراقچی

ایرانی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ ایران اور لبنان کے درمیان باہمی احترام پر مبنی دیرینہ اور دوستانہ تعلقات رہے ہیں اور تہران ان تعلقات کو اسی اصول پر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی وزیرخارجہ لبنان کے دورے پر بیروت پہنچ گئے ہیں۔

بیروت کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے سید عباس عراقچی نے کہا کہ ایران اور لبنان کے درمیان دیرینہ اور دوستانہ تعلقات ہمیشہ باہمی احترام کی بنیاد پر قائم رہے ہیں اور تہران ان تعلقات کو اسی اصول پر جاری رکھنے کا خواہاں ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ ایک بار پھر لبنان کا دورہ کرنے اور لبنانی حکام سے ملاقات کا موقع ملا ہے۔ میں عید مقاومت اور عید قربان کی مناسبت سے لبنانی عوام کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے دورہ لبنان کو اپنے علاقائی دورے کا تسلسل قرار دیتے ہوئے کہا کہ بیروت میں لبنانی صدر، وزیراعظم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سمیت اعلی حکام سے ملاقات ہوگی۔

عراقچی نے کہا لبنان کی آزادی، خودمختاری اور ارضی سالمیت ہمارے لیے اور پورے خطے کے لیے انتہائی اہمیت رکھتی ہے۔ ایران نے ہمیشہ لبنان کی ارضی سالمیت کی حمایت کی ہے اور مستقبل میں بھی صہیونی قبضے کے خلاف اس حمایت کو جاری رکھے گا۔

انہوں نے واضح کیا کہ یہ حمایت کسی صورت میں لبنان کے داخلی امور میں مداخلت تصور نہیں کی جانی چاہیے۔ کوئی بھی ملک دوسرے ملک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کا حق نہیں رکھتا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے اس امید کا اظہار کیا کہ خطے میں بدلتے حالات کے تناظر میں ایران اور لبنان کے درمیان باہمی مفادات پر مبنی تعلقات کا ایک نیا اور احترام پر مبنی باب کھلے گا۔

News ID 1933166

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
  • captcha